ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاسرگوڈ میں چلتی ٹرین سے گرنے والی خاتون ہلاک

کاسرگوڈ میں چلتی ٹرین سے گرنے والی خاتون ہلاک

Sat, 06 Jan 2024 19:43:52    S.O. News Service

کاسرگوڈ 6 / جنوری (ایس او نیوز) پلیکیرے نامی علاقے میں چلتی ٹرین سے گرنے کی وجہ سے آئشوریہ جوزیف (30 سال) کی موت واقع ہوگئی ۔
    
معلوم ہوا ہے کہ سنیچر کو کچھ مقامی لوگوں نے پلیکیرے ماستی گڈے کے پاس ریلوے ٹریک  پر آئشوریہ کی لاش پڑی ہوئی دیکھی جس کے بعد انہوں نے پولیس کو اطلاع کر دی ۔ اس کے پاس موجود آئی ڈی کارڈ کی وجہ سے اس کی شناخت کی گئی اور لاش کو کاسرگوڈ جنرل ہاسپٹل میں بھیج دیا گیا ۔ سمجھا جاتا ہے کہ چلتی ٹرین سے اس کے گرنے کا معاملہ کل رات کے وقت پیش آیا ہوگا جب وہ نیترواتی ایکسپریس کے ذریعہ کسی کام سے منگلورو کی طرف آ رہی تھی ۔ 
 


Share: